Birth Certificate Procedure and Related Questions

Local Govt. Related Services
سوالنامہ پیدائش سرٹیفیکیٹ

پیدائش سرٹیفیکیٹ فارم کہاں  سے ملے گا۔ (Form-A)   :سوال

متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی سے فارم حاصل کیا جا سکتا ہے۔

  :جواب
     
پیدائش کا اندراج کون کرا سکتاہے۔   :سوال
پیدائش کا اندراج بچے کا با پ / ماں  یا سرپرست درج کروا سکتاہے۔   :جواب
     
  پیدائش سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی فیس کیا ہے۔   :سوال

پیدائش سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی فیس مبلغ 100روپے ہے جو متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری کو جمع کروائی  جائے گی۔

  :جواب
     
پیدائش سرٹیفیکیٹ جاری ہو نے کا طریقہ کار۔   :سوال
  • نارمل اندراج تاریخ پیدائش سے 60دن تک کی پیدائش نارمل رجسٹریشن تصور ہو گی اور رجسٹریشن کے بعد اندر3یوم متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل /میونسپل کمیٹی سےسرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
  • لیٹ اندراج: تاریخ پیدائش سے 60دن  کے بعد7 سال تک رجسٹریشن لیٹ اندرج تصور ہو گی۔  جس کے  اندراج کے لیے چیئرمین یونین کونسل / میونسپل کمیٹی  کو (Form-A)اور بیان حلفی جس پر 2 گواہوں کی تصدیق ہوگی جمع کروائے گا اور مندرجہ ذیل کوائف میں سے کسی ایک کا دینا لازمی ہو گا۔ جس سے پیدائش کی تاریخ ثابت ہو سکے۔
    • پیدائش ہسپتا ل میں ہونے کی صورت میں ہسپتال کا پیدائش سرٹیفیکیٹ ۔
    • ۔سکول سرٹیفیکیٹ جس پر تاریخ پیدائش درج ہو۔
    • پولیوویکسینیشن کارڈ جس پر تاریخ پیدائش درج ہو۔
    • دیہی علاقہ کی صورت میں علاقہ کےنمبردارکی طرف سے جاری کردہ پیدائش کی تصدیق۔
    • چیئرمین یونین کونسل / میونسپل کمیٹی  معاملہ کی چھان بین کرنے کے بعد اند ر 7یوم لیٹ اندراج کرے گا اور سائل کو سرٹیفیکیٹ جاری کرے گا۔
    • اگر پیدائش کے سات سال کے بعد کی رجسٹریشن کروانی مقصو د ہو تو مندرجہ بالا دستاویزات متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی کا چئیرمین  متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے سکونت کی تصدیق کروائے گا۔ اورمتعلقین کا سرٹیفیکیٹ لے کر سائل کی تاریخ پیدائش کا اندراج  کر کے اندر 20یوم سرٹیفیکیٹ جاری کرےگا DHQ / THQ
  :جواب
     
سرٹیفیکیٹ کتنے دنوں میں جاری ہوگا۔   :سوال

نارمل اندراج
پیدائش سے 60 دن تک: 3 دن میں
لیٹ اندراج
تاریخ پیدائش سے7 سال تک: 7 دن میں 
لیٹ اندراج کے بعد
تاریخ پیدائش سے7 سال بعد: 20 دن میں

  :جواب